اوستہ محمد، ڈاکٹر کی موٹر سائیکل، موبائل اور نقدی ڈاکولوٹ کر فرار

اوستہ محمد:اوستہ محمد صدپولیس تھانہ کے حدود میں رہزنوں نے ڈاکٹرکوموٹر سائیکل، موبائل اور نقدی سے محروم کرکے فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد میں کافی امن و امان کی صورت حال کافی حد تک بہتر ہوئی لیکن کچھ لوگوں کو امن امان راس نہیں ہوپاتا آج صبح سویرے ڈاکٹر غلام علی اور ساجد علی جویا اوستہ محمد سے جعفرآباد اپنے پرائیوٹ کلینک پر جا رہے تھے کہ فیض آباد کے قریب صدرپولیس تھانہ کے حدود میں تین ڈاکووں نے ان کو روک کر ان سے سی ڈی موٹر سائیکل 125،نقد 15ہزار روپے دو قیمتی موبائل جن کی مالیت 50ہزار روپے بتائی جاتی ہے چھین کر فرار ہو گئے اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او صدر علی گوہر نے ڈاکووں کا تعقب شروع کیا واضح رہے کہ امن امان کی صورت حال بہترہوئی لیکن کچھ پتھاری داروں کو امن امان راس نہیں آتا پھر ڈکیتیاں شروع کر واتے ہیں تاکہ پولیس کو ناکام بنائیں لیکن پولیس باہمت ہو چکی ہے اور امن و امان کے لئے کوشاں ہے شہریوں نے امن و امان کو بہتر بنانے کے لئے ڈی آئی جی سے اپیل کی کہ وہ امن امان کو مزید بہتر کرنے کے لئے اقدامات کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں