شہباز شریف نے نیب لاہور سے پیشی کے لئے لاک ڈاؤن ختم ہونے تک مہلت مانگ لی

اسلام آباد وآمدن سے زائد اثاثوں کا کیس،شہباز شریف نے نیب لاہور سے پیشی کے لئے لاک ڈاؤن ختم ہونے تک مہلت مانگ لی۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہاکہ کینسر کا مریض رہا، 69سال عمر ہے،ڈاکٹروں نے کورونا کے دوران آنے جانے سے منع کر رکھا ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریری جواب اور زاتی حیثیت میں پیشی کے لئے مہلت دی جائے۔انہوں نے کہاکہ نیب بارہا میرے اثاثوں کی انکوائری کر چکا، گرفتاری کے دوران بھی نیب کو اثاثوں سے متعلق سارے جواب دیئے، نیب کے اپنے نوٹس میں میرے جوابات کو غیر تسلی بخش کہنا افسوسناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں