بلوچستان بار کونسل کی اپیل پر عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ کیا گیا

کوئٹہ:بلوچستان بار کونسل کی اپیل پر عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ کیاگیا۔ گزشتہ روز بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران کی جانب سے پاکستان میڈیکل کمیشن آن لائن ٹیسٹ کے خلاف طلباء و طالبات کے پرامن ریلی پر لاٹھی چارجز اور گرفتاریوں کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں سے بائیکاٹ کااعلان کیاگیا تھا جس پر کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔اس موقع پر وکلاء نے طلباء پر بہیمانہ تشدد اور انہیں جمہوری حقوق دینے کی بجائے گرفتارکرنے کی مذمت کی اور کہاکہ پی ایم سی ٹیسٹ کے خلاف کل ملک گیر احتجاج تھا لیکن ملک بھر میں طلبا و طالبات کے خلاف کریک ڈان ہوئی ہے نہ گرفتاریاں نہ لاٹھی چارج لیکن بلوچستان کوئٹہ میں جام حکومت نے رات بھر پرامن احتجاج پر بیٹھے طلبا پر حملہ کرکے اسے گرفتار کرنا جام حکومت کی بوکھلاہٹ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں