آواران، فورسز کے قافلے پر حملہ، 2اہلکار جاں بحق، 5زخمی
آوارن(انتخاب نیوز) فورسز کے قافلے پر حملے میں دو اہلکار جاں بحق جبکہ پانچ اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز کے کانوائے پر جمعے کے روز آواران کے علاقے پیراندر کنیرا میں نشانہ بنایا گیا۔ حملے کی زد میں آتے ہوئے دو اہلکار جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہو گئے تھے۔ خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں سیکورٹی فورسز پر یہ دوسرا حملہ ہے۔
Load/Hide Comments


