گورنرسے مکران کے تاجروں کی ملاقات مسائل کے حل کی یقین دہانی
تربت (نمائندہ انتخاب) گورنر بلوچستان سید ظہور آغاسے کوئٹہ میں ہفتہ کے روز گورنرہاؤس کوئٹہ میں آل مکران انجمن تاجران اتحاد کے چیئرمین حاجی خلیل دھانی، انجمن تاجران تربت کے سابق صدر اسحاق روشن دشتی، نثار آدم جوسکی،اعجاز علی محمدجوسکی،جمال مری کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی وفد میں حاجی عمر کاشانی، حاجی لشکری بلوچ اور طیب دھانی ودیگر شامل تھے، وفد نے مکران کے تمام ایران و پاکستان کے بارڈرز خصوصاً پنجگور وکیچ بارڈر پر حالیہ بارڈر پالیسی،اسٹیکر ٹوکن کے معاملات،مزید گیٹ کھولنے کی درخواست اور پنجگور میں حالیہ بدامنی کے پیش نظر امن و امان، قتل و غارتگری، چوری اور ڈکیتیوں کے حوالے سے گورنر بلوچستان کو آگاہ کیا، گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے آل مکران انجمن تاجران اتحاد کے چیئرمین اور وفد کی ان تمام تحفظات و مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی، گورنر ہاؤس کوئٹہ میں آل مکران انجمن تاجران اتحاد کے ساتھ آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اجمل بلوچ اور انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم کاکڑ بھی موجود تھے، علاوہ ازیں آل مکران انجمن تاجران اتحاد کے چیئرمین حاجی خلیل دھانی، اسحاق روشن دشتی، حاجی عمر کاشانی، نثار احمد جوسکی، حاجی لشکری بلوچ، اعجاز احمد جوسکی، جمال مری اور طیب دھانی کے ہمراہ ایک وفد نے کوئٹہ میں آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، ملاقات میں مکران بھر خصوصاً پنجگور میں حالیہ حالات کے پیش نظر امن و امان، قتل و غارتگری، چوری اور ڈکیتیوں کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی، آئی جی پولیس نے آل مکران انجمن تاجران اتحاد کے چیئرمین اور وفد کے ساتھ ہر ممکن و جائز تعاون اور ان کے تمام تحفظات و مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔


