نائیجیریا میں مسلح افراد کا حملہ،15افراد ہلاک

ابوجاونائیجیریا کے صوبوں پلاٹیو اور نائیجر میں مسلح حملوں میں پندرہ افردا ہلاک ہو گئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کے صوبوں پلاٹیو اور نائیجر میں مسلح حملوں میں پندرہ افردا ہلاک ہو گئے۔صوبہ ہلاٹیو پولیس کے ترجمان اوبا اوگابا نے بتایا کہ حورو نامی علاقے میں بعض نا معلوم افراد نے مسلح حملہ کر دیا جس میں نو افراد ہلاک ،متعدد زخمی اور بائیس مکانات جل کر راکھ ہو گئے۔نائیجر صوبے میں بھی موٹر سائیکل پر سور مسلح افراد نے حملہ کرتے ہوئے چھ افراد ہلاک اور پانچ زخمی کر دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں