بلوچستان کی بقاء اور علاقے کی سلامتی کا ضامن ہماری پارٹی ہے، نیشنل پارٹی

پنجگور:نیشنل پارٹی ضلع پنجگور نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کی بقاء اور علاقے کی سلامتی کا ضامن ہے، نیشنل پارٹی پنجگور کی امن و امان اور عوام کی جان ومال کی حفاظت اور سکون کی خاطر کسی سے کوئی سودا بازی نہیں کریگی، جنہوں نے سودا بازی کی آج وہ بلوچستان کے عوام کے سامنے ڈھونگ رچا کر مگر مچھ کے آنسوں بہا ر ہے ہیں، بلوچستان کی امن اور عوام کی چھین وسکون کی بحالی کیلئے نیشنل پارٹی نے بے شمار قربانیاں دی ہیں مخالفین عوامی ڈرامہ بازی اور دوغلی پالیسی کا مکارانہ سیاست بند کرکے پنجگور کے عوام سے معافی مانگے، صوبائی وزیر اور ان کے لاڈلوں نے پنجگور کو بدحالی، تباہی،مشکلات،کشت خون لوٹ مار اور عوام سے جینے کا حق چھیننے کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی پنجگور کے ضلعی ترجمان نے بی این پی عوامی کے میڈیا سیل کے جاری کردہ بیان کے ردعمل میں کیا انہوں نے کہا کہ پنجگور 2013سے لیکر 2018تک بلوچستان کے پرامن ترین شہروں میں شامل شہر تھا نیشنل پارٹی نے بلوچستان کی امن کیلئے مربوط اور منظم حکمت عملی اپنا کر عوام کی خشک ہونٹوں پر مسکراہٹ اور خوشی کے آثار نمودار کرکے بلوچستان کو حقیقی راہ پر گامزن کردیا 2018کی الیکشن کے بعد مسلط کردہ پارٹی کے صوبائی وزیر نے اپنے ہی پارٹی کو ٹکڑوں میں تقسیم کرکے اقتدار حاصل کرنے کے بعد پنجگور میں ذاتی فا ئدے کے لئے پنجگور کے امن کو تباہ کرکے حا لا ت کو 2007کی پوزیشن میں لے آیا۔نیشنل پارٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاں تک آئی جی پولیس سے نیشنل پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی ملاقات کا تعلق ہے نیشنل پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے آئی جی پولیس سے ملاقات کرکے پنجگور کے امن قتل غارتگری چوری ڈکیتی کے مسائل پر پنجگور کے عوام کی بھر پور نمائندگی کرکے علاقے میں مسلح جہتوں، چوری،ڈکیتی،قتل غارتگری کے واقعات کے بارے میں دو ٹوک موقف پیش کرکے عوام کی نمائندگی کی ہے نیشنل پارٹی ایک جمہوری قومی جماعت ہے ڈی پی او پنجگور سے نیشنل پارٹی کا کوئی ذاتی عناد یا کوئی تنازعہ نہیں ہے کہ نیشنل پارٹی کا کا م عوام کی نمائندگی کرنا ہے کسی کو گالی دینا نہیں ہے سب کو پتہ ہے کہ بر سر اقتدار پا رٹی کو پنجگور کے امن وامان سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں