انضمام الحق عارضہ قلب میں مبتلا، لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق دل کے عارضے میں مبتلاہونے کے باعث لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کے منیجر کے مطابق انھیں دل میں تکلیف کے باعث لاہور کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نےان کی انجیو پلاسٹی کرکے انھیں ایک اسسٹنٹ ڈالاہے۔

مینجر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ہمارے لیجنڈ انضمام الحق پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں ،گز شتہ رات ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی تھی ۔سابق کپتان اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے مزید کہا ہے کہ سب کا دعاؤں کے لئے شکریہ، مکمل صحت یابی کے دعا کے لئے اپیل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں