بلوچستان کے علاقوں اور عوام کی ترقی ایک گھمبیر مسئلہ ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ:امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ بلوچستان کے تمام اضلاع کے مسائل کے حل کے لیے وفاق بلوچستان حکومت کو مل کر کام کرناچاہیے بلوچستان کے دوردرازعلاقے ترقی وخوشحالی کیلئے ترس رہے ہیں کرپشن وکمیشن کی وجہ سے کوئی ترقیاتی منصوبہ بروقت مکمل ہوتاہے نہ معیاری ہوتاہے۔ بدقسمتی سے حکمرانوں کی تقریریں وبیانات ہوا میں تحلیل ہوجائے گا۔حکمران بلوچستان کے گھمبیر،سلگتے دیرینہ اجتماعی مسائل فوری حل کریں جماعت اسلامی ہرنائی کے مسائل کے حوالے سے ہرنائی کوئٹہ پیدل لانگ مارچ کی حمایت کرتی ہے صوبائی حکومت منتخب نمائندے ہرنائی مسائل کے حل پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہاکہ وفاق اور بلوچستان حکومت کا فرض ہے کہ ایک دوسرے کاساتھ دیکربلوچستان کے تمام اضلاع کے اجتماعی مسائل کے حل کے لیے عملی اور ٹھوس اقدامات کریں اور بلوچستان کے مظلوم عوام کولولی پاپ،خالی خولی بیانات وبے عمل اعلانات کے حوالے نہ کریں۔ موجودہ اور سابق حکومتوں اورمخلوط حکومت کی نااہلی و ناقص کارکردگی،بدعنوانی اور باہمی چپقلش کے باعث پہلے بھی بلوچستان کے عوام تباہ و برباد ہو گیے اب بھی عوام کاکوئی پرسان حال نہیں۔بلوچستان کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، پینے کے پانی کی قلت، بڑے شہروں میں ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی،شاہراہوں کی ناقص صورتحال، صحت،تعلیم، صفائی ستھرائی،ٹریفک کے ناقص انتظامات اور سڑکوں کی خستہ حالی سمیت دیگر مسائل نے عوام کو ہرطرف سے گھیرا ہوا ہے۔جماعت اسلامی اقتدارمیں آکر بلوچستان کے مظلوم عوام کو ان کا جائزحقوق دیکر صوبے سے بے روزگاری،احساس محرومی ختم کرکے تعلیم وصحت کی سہولیات ہر ضلع تک پہنچائیں گے۔بلوچستان میں سب سے بڑامسئلہ کرپشن وکمیشن مافیا ہے یا مافیا ہر حکومت میں مالامال جبکہ عوام پریشان ومسائل کا شکار ہیں۔ ہرنائی سے نوجوانوں قبائلی عمائدین سیاسی ورکرزکا مسائل کے حل،حکمرانوں کی توجہ ہرنائی کے سلگتے مسائل وپریشانیوں کی طرف مبذو ل کرانے کیلئے ہرنائی سے کوئٹہ پیدل لانگ مارچ خوش آئند ہے حکمران ہرنائی کے مسائل کو حل کرنے پر فوری توجہ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں