طالبان کی جانب سے افیون کے خلاف کارروائیاں تیز
کابل:افغانستان میں طالبان کی جانب سے اقتدار سنبھالنے کے بعد افیون کی کاشت کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں۔ افغانستان میں افیون کی قیمتیں 3 گنا تک بڑھ گئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق دوسری جانب بڑھتی کارروائی کے پیش نظر قندھار میں افیون کیکاشت کار پریشان نظر آتے ہیں۔ مزید برآں منشیات کے اسمگلرز کو افیون خریدنے کیلئے 3 گنا قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے۔ اسمگلرز کا کہنا تھا کہ ان کے پاس مہنگی افیون خریدنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔
Load/Hide Comments


