چیف سیکرٹری نے سیکرٹریوں کو اہم امور پر فیصلوں سے روک دیا
کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)چیف سیکرٹری نے صوبے کی سیاسی صورتحال پیش نظر تمام محکموں کے سیکرٹریز کو اہم سرکاری امور پر فیصلوں سے روک دیا انتہائی باوثوق ذرائع نے انتخاب کو بتایا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان کے تمام سیکرٹری کو ایک تحریری لیٹر کے ذریعے ہدایت کی ہے کہ صوبائی حکومت کی ممکنہ تبدیلی کے حوالے سے اصل صورتحال واضع ہونے تک سرکاری امور روک لیں بلوچستان کے بیشتر سیکرٹر ی نے اپنے دفاتر آنا بند کر دیا ہے تاکہ انہیں چیف سیکرٹری کی حکم عدولی بھی نہ ہو بعض سیکرٹری کوئٹہ سے باہر چلے گئے ہیں تاکہ نہ رہے بانس نہ بجے بانسری۔
Load/Hide Comments


