سعودی وزیرِدفاع کی امریکی صدر سے ہنگامی ملاقات، سعودی ولی عہد کا پیغام پہنچایا: امریکی میڈیا

ریاض(نیوز ڈیسک)امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر دفاع کی امریکی صدر سے ہنگامی ملاقات کی جس میں وزیر دفاع نے سعودی ولی عہد کا پیغام پہنچایا، ملاقات کامقصد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام امریکی قیادت تک پہنچانا تھا۔اس سے قبل امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات میں سعودی وزیرِ دفاع نے کہا کہ ایران کے ساتھ کشیدگی میں کمی چاہتے ہیں۔سعوی وزیردفاع نے کہا کہ ایران نواز عراقی ملیشیاو¿ں نے بنیادی ڈھانچے اور توانائی تنصیبات پر حملےکرکے ریڈلائن کراس کی جس کی وجہ سےجواب دینا پڑا۔ عراق میں کارروائی کا مقصد یہ نہیں کہ ہم کشیدگی بڑھانےکے حامی ہیں، عراق میں کارروائی کا مقصد یہ بتانا تھا کہ مملکت دفاع کرنے کے لیے تیار ہے۔ نیتن یاہو ایران کے ساتھ کشیدگی بڑھانے پر زور دے رہے ہیں، سعودی عرب کشیدگی میں کمی کا خواہاں ہے کیونکہ یہ زیادہ سودمند راستہ ہے۔سعودی عرب کا عراق پر حملوں کا مقصد حوثیوں کوپیغام دینا تھا، سعودی وزیرِدفاع نےامریکی نائب صدر کو بتایا کہ سعودی عرب حوثیوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ حوثیوں کے معاملے پر فی الحال امریکا کی مداخلت کی ضرورت نہیں۔ان کے ساتھ مذاکرات بھی جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں