ژوب، ٹرک الٹنے سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

ژوب:بلوچستان کے ضلع ژوب میں قومی شاہراہ پر ٹرک الٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیاہے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ڈی آئی خان قومی شاہراہ دہانہ سر کے مقام پر ٹرک الٹنے سے ڈرائیور محمد آمین مولانا عبیداللہ کبزئی کا بھتیجا جان بحق اور محمد قاسم زخمی ہوگیامحمد امین کا جنازہ آج شام 5 بجے کلی تخایہ سلیمان زئی میں ادا کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں