سیاسی رہنماء اور قوم پرست پارٹیاں ایک ہو جائیں، ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ
اوستہ محمد : نیشنل ڈیموکرٹیک پارٹی کے سربراہ وبلوچ بزرگ قوم پرست سیاستدان ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ نے کہاہے کہ ملک میں اندھیرنگری چوپٹ راج کا دور ہے، ایک ماہ میں بار بار پٹرول کی قیمتیں بڑھانا ظلم ہے،اب سیا سی رہنماء اور قوم پرست پارٹیاں ایک ہو جائیں، عوام تاجر اب ملکر اس پیدا گیر حکومت کا خاتمہ کرنے میں ایک ہو جائیں، ہم قوم پرست پارٹی والے ایک ہو کر پونم یا کوئی اور نام سے اتحاد بنائیں گے جس کی اشد ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار نیشنل ڈیموکریٹ پارٹی کے قائد و چیر مین بزرگ سیا ستدان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے (آن لائن) سے باتیں کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا ایک اور اٹم بم عوام پر گریا گیا ہے پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں کے بڑھنے سے مہنگائی آٹو میٹک بڑھ جاتا ہے بجٹ ایک مرتبہ پیش کر کے مہنگائی ہر مہنے بڑھیا جاتا ہے یہ پیداگیر حکومت ہے اس کا خاتمہ ناگزیر ہے، سیا سی جماعتیں ان کے خلاف لڑ رہے ہیں اب قوم پرست پارٹیاں ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہو جائیں گے جس کی اشد ضرورت ہے جس طرح پونم بنا تھا، اب بھی ایسا ہی ایک اتحاد بنائیں گے پھر جو بھی نام رکھا اس پر بات چیت ہو رہی ہے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا کہ یہ سیلکٹڈ حکومت ہے اس لئے اسے کوئی پرواہ نہیں ہے اب سب کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہونا چاہیے عوام کو مہنگائی سے بچا سکیں ورنہ یہ عوام بھوکے مریں گے، انہوں نے اب بڑھتی ہوئی پٹرول کی قیمتوں کو مسترد کرتے ہوئے حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کو کہا جو جلد مشاورت کے بعد اعلان کریں گے۔


