وزیر اعلیٰ بلوچستان، گورنر بلوچستان اور ظہور بلیدی کی عمر شریف کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار

کوئٹہ (انتخاب نیوز) سینئر مزاحیہ اداکار عمر شریف کے انتقال پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، گورنر بلوچستان سید ظہور آغا شاہ اور صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی نے افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنے فن سے پاکستان اور باہر کی دنیا میں ایک انفرادی مقام حاصل کیا۔ پاکستان اور دنیا بھر میں مشہور اور رونے والوں کو ہنسانے والے عمر شریف کے انتقال پر وزیراعظم، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر اہم سیاسی رہنماؤں نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے بھی عمر شریف کے انتقال پر افسوس کیا جا رہا ہے، بھارتی کامیڈین ماسٹر کپل شرما نے بھی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں