جہانگیرترین کا آئندہ لودہراں سے الیکشن لڑنے کا اعلان
لودہراں : جہانگیر ترین کی دنیاپور آمد،ڈاکٹر فیاض یوسف کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن میں لودہراں سے حصہ لوں گا۔جو محبت اور اعتماد لودہراں کے لوگوں نے دیا ہے وہ کیسے فراموش کردوں۔ لودہراں کے عوام کو اکیلا ہرگز نہیں چھوڑوں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں لڑوں گا یا علی ترین یہاں سے ضرور الیکشن لڑیں گے۔انہوں نے بتایا کہ جب سے لودہراں سے سیاست میں حصہ لیا ہے یہاں کے عوام نے اعتماد سے نوازا ہے۔
Load/Hide Comments


