بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی جاری ہے، نواب اسلم رئیسانی

کوئٹہ:سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ تربت پنجگور اور خضدار سمیت دیگر علاقوں میں بدامنی کے واقعات قابل افسوس ہے بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی جاری ہے بدقسمتی سے پاکستان کے آئین میں انسانی حقوق واضح تحریر ہے، کابینہ میں انتشار کے اثرات سے عوام متاثر ہو رہے ہیں عوامی کام ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاکہ تربت پنجگور اور خضدار سمیت دیگر علاقوں میں بدامنی کے واقعات قابل افسوس ہے بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی جاری ہے بدقسمتی سے پاکستان کے آئین میں انسانی حقوق واضح تحریر ہے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ انسانی حقوق کی پاسداری کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلو چستان کا مسئلہ طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا اس کیلئے ڈائیلاگ اپنایا جائے انہوں نے کہا کہ بدامنی کے حالیہ واقعات کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے انہوں نے کہا کہ جام کمال کا جانا ٹھہر گیا ہے کابینہ میں انتشار کے اثرات سے عوام متاثر ہو رہے ہیں عوامی کام ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں