چمن ، اسپن بولدک سرحد آمدو رفت کیلئے بند
افغانستان نے چمن اسپن بولدک سرحد ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کردی۔
چمن سے متصل پاک افغان باب دوستی کے سامنے مرکزی شاہراہ پر افغان حدود میں سیمنٹ بلاک رکھ دیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی حکام کا کہنا تھا غیر معمولی اقدام کا علم نہیں ہے، سرحد کی بندش کے بارے میں جلدفیصلہ کیاجائیگا۔
پاکستان حکام کے مطابق صورتحال دیکھ کرسرحد پر معمول کی سرگرمیوں سیمتعلق فیصلہ کریں گے۔
Load/Hide Comments


