حکمرانوں نے تبدیلی کے دعوؤں کی جگہ عوام پر مہنگائی بم گرایا ہے، چنگیز جمالی

اوستہ محمد: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز جمالی نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی اقتدارمیں آکر عوام کومہنگائی سمیت تمام مسائل سے چھٹکارا دلائے گی،تبدیلی کی دعویدار حکمرانوں نے عوام پر پیٹرول مہنگا کرکے ایک اور بم گرادیاہے،نااہل حکمرانوں کی وجہ سے صوبہ مسائل سے دو چارہیں۔ان خیالات کا اظہار پا کستان پیپلز پارٹی بلو چستان کے صو بائی صدر و سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی نے سینئر صحا فی و پیپلز پارٹی کے رہنماء علی مردان جمالی کے بڑے بھائی فیصل جمالی اور نا صر جمالی کے والد امیر علی جمالی کی وفات پر ان کے ساتھ تعزیت کرنے کے بعد باتیں کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کو اپنے پارٹی کے ورکروں کا احساس ہے اور ان کی عزت بھی کرتے ہیں میں گز شتہ روز پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء سید خور شید احمد شاہ سے ملاقات کی اور پارٹی کے حوالے سے بات چیت کی انہو ں نے مزید کہا کہ بلو چستان میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت بڑھ رہی ہے اور انشاء اللہ آ نے والی حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی کونکہ پیپلز پارٹی ہی عوام کو مہنگائی کے دلدل سے نکال سکتی ہے اس حکومت نے عوام پر پیٹرول مہنگا کر کے مہنگائی کا بم گر ادیا انشاء اللہ یہ سلیکٹڈ حکومت جلد اپنے انجام کو پہنچے گی عوام اس حکومت سے نفرت کرتے ہیں میر چنگیز خان جمالی نے مرحوم امیر علی جمالی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اچھے ورکر تھے انہوں نے کی وفات پر ان کی مغفرت کی دعا کی اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی علی مردان جمالی نے میر چنگیز خان جمالی کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر سید شریف شاہ، شان ثاقب ابڑو، بابر عمرانی، محمد اسلم مستوئی اور مظفر میمن بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں