جیکب آباد، گھر کی چھت گرنے سے معصوم بچی جاں بحق، خاتون زخمی

جیکب آباد: جیکب آباد میں گھر کی چھت گر نے سے ملبے تلے دب کر معصوم بچی جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قریب میر پور برڑو کے نواحی گاؤں مزار خان بروہی میں خالد حسین برڑو کے گھر کی چھت اچانک گر پڑی جس کے ملبے تلے دب کر ایک 4 سالہ معصوم بچی طاہرہ فوت ہوگئی جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی، اہل خانہ کے مطابق گھر کچی مٹی سے بنا ہوا تھا جس کی چھت اچانک گر پڑی اور بچی و خاتون ملبے تلے دب گئے جب انہیں ملبے سے نکالا تو بچی فوت ہوچکی تھی جبکہ خاتون زخمی تھی، زخمی خاتون کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں