صوبائی وزیر داخلہ سے چیئرمین این ڈی ایم اے کا ٹیلیفونک رابطہ

کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو سے چیئرمین این ڈی ایم اے کا ٹیلیفونک رابطہ کیا گیا ہرنائی زلزلے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ چیرمین این ڈی ایم اے کی جانب سے ہر طرح کی تعاون کا وعدہ کیا گیاچیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ میڈیکل ٹیمز، ہیلی کاپٹر،نان فوڈائٹم، ادویات،جلد از جلد زلزلہ ہر نائی متاثرین کو بھیجے جائیں گے۔مصیبت کی اس گھڑی میں ہم اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ علاقوں میں الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ممکنہ وسائل میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بھیجنے کی تیاریاں مکمل ہے۔وزیر داخلہ بلوچستان کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے کوئٹہ سے متاثرہ علاقوں میں بھاری مشینری اور ریسکیو ٹیمیں بھیجی ہیں۔انہوں نے کہا کہ زیارت، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں نقصان کی اطلاعات ہیں جبکہ زیادہ تر ہلاکتیں ہرنائی میں ہوئیں۔ضیا اللہ لانگو کے مطابق زیادہ تر لوگ اب بھی منہدم عمارتوں کے ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے مطابق ملبے تلے کئی افراد دب گئے، کئی افراد کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا، سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے،لیویز کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں