گورنر بلوچستان سول ہسپتال ہرنائی پہنچ گئے، امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

سبی +ہرنائی:گورنر وزیر اعلیٰ بلوچستان سول ہسپتال ہرنائی پہنچ گئے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ گورنر و وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ زلزلے سے متاثر ہونے والوں کو کسی صورت نتہا نہیں چھوڑیں گے متاثریں کی مدد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے صوبائی حکومت زلزلہ متاثرین کی ہرممکن مدد کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہرنائی میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں گورنر بلوچستان ظہور آغاز وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے ہرنائی شاہرگ سمیت گردونواح میں زلزلے سے متاثرہ ہونے والے علاقوں کو فضائی معائنہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی، حاجی محمد خان طوراتماخیل، صوبائی وزیر حاجی مٹھا خان کاکڑ بھی تھے بعدازاں گورنر بلوچستان ظہور آغاوزیر اعلیٰ بلوچستان جام کما ل خان نے امدادی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے بتایا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، پی پی ایچ آئی، ضلعی انتظامیہ اور دیگر امدادی اداروں کو متاثرہ علاقوں میں الرٹ کر دیا گیا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ آزمائش اور مشکل کی اس گھڑی میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، قدرتی آفات میں ہمیں ہمت اور صبر سے کام لینا ہے زلزلہ متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے ہرنائی میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی اور متاثرین کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروعی کردیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ8 زخمیوں کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر میں کوئٹہ منتقل کر دیاگیا ہرنائی کے متاثرہ علاقوں میں طبی امداد کے لیے ایمبولینسز، ایمرجنسی اسسٹنٹ اور ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا رہا ہے۔چیف منسٹر سیل، چیف سیکرٹری آفس، پی ڈی ایم اے، اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر امداد سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔دورے کے موقع پر وزیراعلی کی زلزلہ کے نتیجے میں ہونے والے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے ہدایت کرتے ہوئے زلزلہ کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا اس موقع پر ہرنائی میں سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے کوئٹہ ہرنائی شاہراہ کی جلد بحالی کے لئے وزیراعظم نے چار ماہ قبل روڈ کا افتتاح کیا ہے آٹھ ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہوگا دو دھائی سال میں روڈ مکمل ہوگا جس سے یہاں کی عوام کے لئے سفری سہولیات ملے گی زلزے سے متاثرہ ہونے والے افراد کی بحالی کے لئے مدد لیں گے ہرنائی شہر میں سیلاب کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کو ریلیف ملا ہے اگر کوئی رہ گیا ہے تو اس کی بھی مدد کریں گے گورنر بلوچستان ظہور احمد آغا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں زلزلے سے جان بحق ہونے والے شہیدوں کو سلام پیش کرتا ہوں اور شہیدوں کو جوار رحمت میں اعلیٰ درجات عطا فرمائیں لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں ہرنائی میں زلزلے سے جانے نقصان کا دلی افسوس ہوا انہوں نے کہا کہ آئی جی ایف سی پی ڈی ایم اے سمیت تمام امدادی ٹیموں کا مشکور ہوں جنہوں نے بروقت کام شروع کیا امدادی سرگرمیوں سے مطمیئن ہوں ہم ایک قوم بن کر قدرتی آفت مقابلہ کیا ہے ہمارے آنے کا مقصد بھی یہ ہے کہ جن اشیاء کی کمی ہے ان کو پورا کرسکیں ہرنائی کی عوام کو کسی صورت بے یارومدد گار نہیں چھوڑیں گے خوراک سمیت تمام ریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں گے جتنا ممکن ہوسکا متاثرہ لوگوں کی مدد کریں گے واضح رہے کہ زلزلے کے باعث سنجاوی ہرنائی روڈ پہاڑ گرنے سے بند ہوگیا تھا اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی لیویز اہلکاروں نے ہنگامی بنیادوں پر سڑک کی بحالی کے لئے کام کرتے ہوئے جزوی طور پر سنجاوی ہرنائی شاہراہ کو بحال کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں