سول ہسپتال کوئٹہ میں ڈاکٹروں اور سیکورٹی گارڈز کی خاتون رپورٹ کے ساتھ بدتمیزی اورگالم گلوچ قابل مذمت ہے،بی یو جے
کوئٹہ: بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے سول اسپتال کوئٹہ میں ڈاکٹروں اور ہسپتال کے سیکورٹی گارڈز کی جانب سے اے آروائی نیوز کی خاتون رپورٹر عطیہ اکرام کے ساتھ بد تمیزی، ناروا سلوک او رگالم گلوچ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل برداشت عمل قرار دیا ہے۔ بی یو جے کے صدر سلمان اشرف اور کابینہ و اراکین مجلس عمل نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی جانب سے خاتون رپورٹر کو برا بھلا کہنا اور دھمکیاں دینا نہ صرف ان کے پیشے کے منافی عمل ہے بیان میں کہا گیا کہ میڈیا نے ہمیشہ ڈاکٹروں اور اسپتال کے عملے سمیت سرکاری اسپتالوں کے مسائل کو احسن طریقے سے اجاگر کیا مگر ہمیشہ اس کے بر عکس ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے میڈیا سے وابستہ افراد، صحافیوں کے ساتھ بد تمیزی اور ان کو کوریج سے روکنے جیسے اقدامات کئے گئے ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے جاری حالیہ او پی ڈیز کے بائیکاٹ سے مریضوں اور عوام الناس کو شدید مشکلات کا سامنا ہے مگر اس کے باوجود میڈیا نے ینگ ڈاکٹر کی جانب سے جاری احتجاج کو بھرپور کوریج دی بی یو جے نیڈاکٹرز ایسوسی ایشن سے مطالبہ کیا کہ اپنی تنظیم کے اندر ایسے ینگ ڈاکٹرز کے رویے کا فوری نوٹس لیں جو میڈیا اور ڈاکٹروں کے درمیان تعلقات میں خلیج پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ بی یو جے نے سول اسپتال کے ایم ایس کی جانب سے فوری مداخلت کر نے اور متاثرہ رپورٹر سے متعلقہ ینگ ڈاکٹر کے رویے پر معزرت کر نے کے عمل کوقابل تعریف اور ایم ایس کی جانب سے معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنے میں کردار ادا کر نے کا خیر مقدم کیا۔ تاہم بی یو جے نے واضح کیا ہے کہ آئندہ سرکاری اسپتالوں میں صحافیوں اور میڈیا نمائندوں کے ساتھ اس قسم کا رویہ کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا اور اپنے دفاع کیلئے قانونی چارہ جوئی کا اختیار محفوظ رکھتے ہیں


