سی پیک کے مرکز کو گوادرسے کراچی منتقل نہیں کیا گیا، کہدہ بابربلوچ

کوئٹہ:سینیٹرکہدہ بابر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سی پیک منصوبے کے مرکز کو گوادر سے کراچی منتقلی کی خبرپرردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور بلوچستان کے دشمن جعلی خبریں پھیلا رہے ہیں کہ سی پیک کے مرکز کو گوادر سے کراچی منتقل کیاگیاہے جس میں کوئی صداقت نہیں وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر سے اپیل ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں گوادر کی ترقی میں تیزی لاتے ہوئے ایسے جعلی پروپیگنڈوں کا موثر جواب دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں