بلو چستان میں کو رونا وائرس 4نئے کیسز رپورٹ
کوئٹہ: بلو چستان میں کو رونا وائر س کے 4نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 32095ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے2اضلاع سے4کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد32095ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے2افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد31585ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد160ہے جن میں سے9ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے8کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح0.78فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو روناوائرس کے509ٹیسٹ کئے گئے جن میں 4افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ221 افراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے350اموات ہو چکی ہیں۔


