دنیا کو وعدہ شدہ امداد جلد از جلد افغانستان کو بھیجنی چاہیے، اقوام متحدہ
نیویارک:اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے کہا ہے کہ دنیا نے افغانستان کو امداد کی فراہمی کے جو وعدے کیے ہیں ان پر جلد از جلد عملدرآمد ہونا چاہیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے ترجمان بابر بلوچ نے کہاکہ ذرائع کی کمی کے سبب افغانستان میں اقتصادی بحران سے بچا ؤاور مہاجرین کی ہمسایہ ممالک میں ہجرت کو روکنے کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ گزشتہ روز اایک انٹرویو میں یو این ایچ سی آر کے ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں انسانی حوالے سے شدید بحران برقرار ہے اور مہاجرین کے ایک اور بحران سے بچنے کے لیے افغانستان کے اندر کوششیں بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔
Load/Hide Comments


