سیکیورٹی کے نام پہ ہماری نسل کشی کی جارہی ہے، بی ایس او پجار

تربت (نمائندہ انتخاب) بی ایس او پجارتربت زون کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ہوشاپ میں ایف سی کی فائرنگ سے دو بچیوں کی شہادت اور ایک بچے کو زخمی کرنے کی سخت مذمت اور قاتل اہلکاروں کو گرفتار کر کے کاروائی کی جائے،بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار تربت زون کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں ہوشاپ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ہوشاپ میں ایف سی کی فائرنگ سے دو بچیوں کی شہادت اور ایک بچے کو زخمی کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے،ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچ کشی تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور یہ واقعہ شہید حیات اور دیگر واقعات کا تسلسل ہے، ہمارے سیکیورٹی کے نام پہ ہماری نسل کشی کی جارہی ہے، سیکورٹی اداروں سے عوام کے جان ومال محفوظ نہیں،آخر میں ترجمان نے کہاکہ ہوشاپ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے بصورت دیگر بی ایس او پجار خاندان کے ساتھ مل کر احتجاج کا راستہ اپنائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں