پی آئی اے نے کیبن کریو کے واجب الادا الاؤنس کی ادائیگی کردی

لاہور:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز انتظامیہ نے کیبن کریو کے واجب الادا الاؤنس کی ادائیگی کردی،تمام کیبن کریوز کے گزشتہ تین سال کے واجبات ادا کردئیے گئے۔بین الاقوامی پروازوں پر عملے کو ملنے والا الاؤنس تین سال سے التوا کا شکار تھا، فلائٹ اسٹیورڈ،ایئرہوسٹز کو مجموعی طور پرتین کروڑ کی ادائیگی کی گئی، کئی سال سے خراب مالی حالت کے باعث الاؤنس کی ادائیگی نہیں ہو سکی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں