تربت، پولیس اور دکانداروں میں ہاتھا پائی، اہلکاروں نے فائرنگ کردی

تربت مین بازار دشتی لائن میں پولیس اور دکانداروں کے درمیان ہاتھائی پائی ہونے کے بعد پولیس نے دکانداروں پر فائرنگ کھول دی۔اطلاعات کے مطابق تربت دشتی بازار میں ایک دکاندار اور ڈی سی کیچ الیاس کُبزئی کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد پولیس نے مارکیٹ میں موجود دکانداروں پر فائرنگ کھول دی، فائرنگ کے بعد پولیس نے دشتی لائن میں موجود تمام دکانیں بند کردیں تاہم فائرنگ کے نتیجے میں ابھی تک کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں