منگچر، پولیس کے فائرنگ سے ایک ملزم جاں بحق دوسرا زخمی

منگچر:منگچر کے علاقے سورو کے مقام پر ملزمان کی جانب سے فائرنگ،پولیس کے چھاپے میں گرفتار ایک ملزم جاں بحق جبکہ دوسرازخمی ہوگیاہے فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیاہے۔مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔تفصیلات کے مطابق منگچرسورو کے مقام پر فائرنگ سے ایک شخص جان بحق دوافرادزخمی لیویز ذرائع کے مطابق آج کرائم برانچ پولیس کوئٹہ حب چوکی میں چھاپہ مارکرتین ملزمان جن میں جمال خان، طورخان پسران شادی خان اورصابرندیم ولد غلام قادر اقوام شاہوانی ساکنان پڑنگ آبادمستونگ کو گرفتارکرکے کوئٹہ لارہے تھے کہ سورو کے مقام پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ملزم طورخان موقع پرجان بحق ہوگیا جبکہ اس کابھائی جمال خان زخمی ہوگیا اورایک پولیس اہلکار کی زخمی ہونے کی اطلاع ہے تاہم واقعہ کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں