قلات،قبائلی رہنما اور ساتھی قاتلانہ حملے میں محفوظ

قلات:قلات کے علاقے شیخڑی کشان کے قریب قبائلی رہنما سردارزادہ میر ذبیح اللہ شاہوانی و انکے ساتھیوں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، سردارزادہ میر ذبیح اللہ، مولوی محمد اکبر پندرانی سمیت انکے محافظ معجزانہ طور پر محفوظ رہے، حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقہ شیخڑی کشان کے درمیانی راستے پر سردار اسد جان شاہوانی کے چھوٹے بھائی سردار زادہ میر ذبیح اللہ شاہوانی اپنے دوست مولوی غلام اکبرپندرانی کے ہمراہ قلات کے طرف ایک پیشی پر جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے سردارزدہ میر ذبیح اللہ شاہوانی اور ان کے ساتھی محفوظ رہے۔ سرادرزادہ میر ذبیح اللہ شاہوانی نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے سے دشمن دار ہے اس سے قبل ہمارے والد سردار غلام مرتضی شاہوانی کو شہید کیا گیا ہم اپنے دشمنوں کو بھی جانتے ہیں ہم ان کو تنبیہ کرتے ہیں کہ اپنے ایسی حرکتوں سے باز آجائے جواب دینا ہم بھی جانتے ہیں مگر ہم لوگ پرامن لوگ ہیں ہمیں امن سے رہنے دیا جائے ہم اتنے کمزور بھی نہیں کہ اپنے دشمن کو جواب نہ دے سکے انہوں نے وزیرداخلہ میرضیا اللہ لانگو ڈپٹی کمشنر سلطان احمد بگٹی کرنل ایف سی و دیگر زمہ داروں سے اپیل کی ہے کہ اس واقعہ کا نوٹس لیں

اپنا تبصرہ بھیجیں