ملک میں آئی ایم ایف کے دباؤ کا براہ راست اثر عام آدمی پر ہورہا ہے،پاکستان مسلم لیگ

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ بلو چستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری غلام سرور عرف ایس آرناصر نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی صورتحال کے ابتر ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں آئی ایم ایف کے دباؤ کا براہ راست اثر عام آدمی پر ہورہا ہے ڈالر 172روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کئے جائیں گے،پارٹی کے تمام فیصلے کارکنوں کو اعتماد میں لیکر کریں گے، یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں علی محمد ہزارہ، غلام سخی ہزارہ، خادم حسین ہزارہ، نصر آغا، ضلع کوئٹہ کے سا بق صدر میر علی خان لانگو بلوچ، سابق سینئر نائب صدر کوئٹہ سر دار خان ناصر پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملا قات میں آئندہ ہو نے والے مرکزی وصوبائی عہدیداروں و سینئر ارکان کے اہم اجلاس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے ایس آرناصر نے کہاکہ کسی کے سا تھ نا انصا فی نہیں ہو گی اور ایک تاریخی جما عت بنائیں گے انہوں نے کہاکہ ہر فیصلہ مر کزی قائدین کی ہدایت پر عمل اور پارٹی آئین کے مطابق کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے باربار تقریروں میں جو کچھ کہا تھا کہ پاکستان میں آئی ایم ایف اور تما م قرضوں کا خاتمہ ہوگا لیکن آج صورتحال اس کے برعکس ہے آئی ایم ایف نے پھر پاکستان پر دباؤ ڈال کر کہ بجلی کی نرخوں ودیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کروایا ہے آخر کب تک عوام خوار زار رہے گی انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں نظر نہیں آرہا ہے کہ مہنگائی کا خاتمہ ہوگا اور عوام کو ریلیف ملے گا انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کو مہنگاہی کی چکی میں نہ ڈالیں جاے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو نبھاتے ہوئے عوام کو مہنگائی جیسی لعنت سے نجات دلائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں