پاک افغان سرحد بندش کیخلاف آل پارٹیز تاجر و لغڑی اتحادکا احتجاجی مظاہراہ

چمن : پاک افغان سرحد کی 11 روز سے بندش کے خلاف آل پارٹیز تاجر ولغڑی اتحاد کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی،ریلی میں سینکڑوں افراد کی شرکت پاک افغان سرحد فوری کھولنے کا مطالبہ،، مظاہرین سے خطاب میں شرکا کا کہنا تھا کہ دونوں حکومتیں ہمارے معیشت کو تباہ کرنے کی بجائے سرحد کے کھلنے کیلئے معاملات افہام وتفہیم سے حل کریں پاک افغان سرحد باب دوستی کے مقام پر بندش سے چمن کے تاجروں کی معاشی قتل ہورہی ہے دونوں جانب سے تجارت مکمل طورپر تباہ ہوگیا مسافردونوں جانب پھنس گئے عوام کو سہولیات دینے کی بجائے ان سے روزگار چھین لیاگیا جو طریقہ کار پچھلے کئی سالوں سے چلاآرہاہے اس کو ختم کرنے کی بجائے اس میں اصلاحات لائی جائے باڈر پر ایف آئی اور لیویزفورس کو اختیارات دیئے جائے ہردفعہ عوام تنگ آکر احتجاج کرنے پر مجبورہوجاتے ہیں آج بھی ہزاروں کی تعداد میں نکلے ہوئے عوام کا صرف اور صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ پاک افغان سرحد کو آمدورفت کیلئے کھول کر عوام کو سہولیات اور مسافروں وتاجروں کو آنے جانے میں سخت شرائط کی بجائے آسانیا ں فراہم کی جائے افغانستان کے تذکرہ اور پاکستانی شناختی کارڈ پر ہی ہمیں آمدورفت قبول ہے کوئی بھی اضافی شرط قابل قبول نہیں ہے ان خیالات کااظہار آل پارٹیز تاجر لغڑی اتحاد چمن کے جانب سے نکالی گئی عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ اور جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مظلوم اولسی تحریک کے صدر حاجی عبدالرازق خادم ودیگرمقررین نے کی۔ اس سے پہلے آل پارٹیز تاجر اتحاد ولغڑی اتحاد کی جانب سے پاک افغان سرحد باب دوستی کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ نکالی گئی جو شہرکے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے مال روڈ،ٹرنچ روڈ،مرغی بازار،تاج روڈ سے ہوتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے ایک احتجاجی جلسہ عام میں تبدیل ہوئی احتجاجی مظاہرہ میں افغانستان جانے والے مسافروں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی مظاہرین نے شدید نعرہ بازی کی اور اپنے مطالبات کیلئے شدید نعرے لگائے احتجاجی مظاہرہ میں ہزاروں کی تعدادمیں افراد نے شرکت کی۔جلسہ عام سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ضلعی صدر ڈاکٹر رفیع اللہ اچکزئی، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر قاری امداد اللہ، بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی لالاجان اچکزئی، اہل سنت والجماعت کے ضلعی امیر عبدالخالق سنی، بلالزئی قومی اتحاد کے محمد صدیق بلال، قصاب یونین کے صدر محمد نادر، کوچ یونین کے حمیداللہ پہلوان، پشتون ایکشن کمیٹی کے عبدالقدوس آزاد، پشتون قبائل جرگہ کے حاجی بورمحمد، انجمن تاجران کے صدر محمد صادق خان اچکزئی، لغڑی اتحاد کے امیر محمد سیکرٹری، غوث اللہ جان اور ولی محمد بوگئی،مصالحتی جرگہ کے کنوینر حاجی عبدالباری ادرکزئی نے بھی خطاب کیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر سید علی عادل نے انجام پائی جلسہ عام میں آل پارٹیز تاجر لغڑی اتحاد چمن نے پر امن اور جمہوری طریقے سے احتجاجی مظاہرے اور جلسے کے توسط اپنے مطالبات حل کرنے کی گزارشات کیئے جس میں (1) باب دوستی کی بندش ہمیں ناقابل قبول ہیں اسے پوری طور کھول دیاجائے اور تجارتی سرگرمیوں کو پیدل آمدورفت کی اجازت دی جائے اور پچھلے سالوں کی طرح عوام کو آزادانہ پیدل آمدورفت کی اجازت دی جائے نیا کوئی بھی شرط ہمیں قابل قبول نہیں، باب دوستی گیٹ پر چیکنگ کا اختیارات لیویز اور ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے۔ ہمارے خواتین حضرات، چھوٹے بڑے تاجروں کے باب دوستی گیٹ پر بے عزتی بند کیا جائے حکومت وقت اور اعلی حکام اوریجنل قومی شناختی کارڈ پھاڑنے کی پوری طور نوٹس لے اور چیکنگ میں سویلین کو سہولیات فراہم کرے۔ باب دوستی گیٹ پر چھوٹے تاجروں اور ایکسپورٹ، ایمپورٹ کی وقت بڑھادیا جائے جس کا حکومت نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیاہیں جس پر پوری طورپر عمل درآمد کیاجائے کیونکہ حالیہ فریش فروٹ کا سیزن ہونے کے باعث ہمارے تاجروں نے افغانستان کے زمینداروں سے خریداریاں کی ہوئی ہیں جس میں انار،انگور اوردیگر فریش فروٹ آئٹم ہے۔ قلعہ عبداللہ چمن کی قومی شناختی کارڈ اور سپین بولدک تذکرہ پر تاجروں اور بیماروں کو آنے جانے کی اجازت دیاجائے مقررین نے مزیدکہاکہ چمن کے عوام کو روزگار کے مواقع دیاجائے کیونکہ شدید بے روزگاری کے باعث نوجوان منفی سرگرمیوں کی طرف راغب ہورہے ہیں اور شہرمیں حالات روز بروز خراب ہورہے ہیں اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو احتجاج کا دوسرا دور اس سے بھی بدتر ہوگا اور ہم کسی بھی قسم کی احتجاج سے دریغ نہیں کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی انہوں نے مزیدکہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد ازجلد پہلی فرصت میں پاک افغان سرحد کھول کر عوام کے مطالبات پر عمل درآمد کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں