پنجگور میں ایرانی تیل اور گیس سلنڈر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،عوام مشکلات کا شکار
پنجگور: پنجگور میں ایرانی تیل اور گیس سلنڈر کی قیمتوں میں ہوشربا عوام مشکلات کا شکار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پنجگور میں پاکستانی تیل اور گیس ناپید ہونے کی وجہ سے ایران سے آنے والی تیل اور گیس سلنڈر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے دس کلو والا گیس سلنڈر 2 ہزار روپے میں جبکہ ایرانی پٹرول 550 اور ڈیزل فی لیٹر ایک سو دس روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ملازم طبقہ اور عام شہری شدید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں شہریوں کے مطابق قیمتوں میں اضافہ کی وجہ بارڈر پر نئی پابندیاں اور پنجگور سے تیل اور گیس دیگر اضلاع میں بڑے پیمانے اسمگلنگ ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجگور سے تیل اور گیس لیجانے پر اس وقت تک پابندی عائد کی جائے جب تک پی ایس او کے ڈیلرز پاکستانی تیل کی سپلائی شروع نہیں کرتے۔
Load/Hide Comments


