گوادر کی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے،جام کمال خان
گوادر:وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے اتوار کو چوتھی گوادر آف روڈ جیپ ریلی کے معروف ریسرز کے ہمراہ سن سیٹ پارک کا دورہ دورہ کیا اور پارک کے مختلف حصوں کا معائنہ کیااس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ سن سیٹ پارک کو سیر و تفریح کیلئے منفرد حیثیت حاصل ہے صوبے بھر میں سیاحتی مقامات کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کیلئے ہماری حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے گوادر کی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعلی نے جیپ ریلی کے ریسرز کے ہمراہ سن سیٹ پارک میں غروب آفتاب کا دلکش نظارہ بھی دیکھا
Load/Hide Comments


