صوبہ بھرکی او پی ڈیز کھولنے کی ہدایت کر دی ہے،بلوچستان حکومت کی سپریم کورٹ میں رپورٹ

اسلام آباد:کرونا وائرس از خود نوٹس کیس میں بلوچستان حکومت نے پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی جس میں کہاگیاہے کہ بلوچستان حکومت کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ ہفتہ کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہاگیاکہ بلوچستان حکومت کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے،عدالتی حکم کیمطابق صوبے بھر کی اسپتالوں کی او پی ڈیز کھولنے کی ہدایت کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق آپریشنل سیل قائم کر کے روزانہ کی بنیاد پر کرونا وائرس سے متعلق ریکارڈ فراہم کیا جارہا ہے،ہیلتھ ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشات کیمطابق فنڈ اور طبی سامان تقسیم کیا جارہا ہے،قرنطینہ سینٹرز سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے این ڈی ایم اے کوئٹہ اور ہیلتھ منسٹری کو خطوط لکھے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں