کوئٹہ،سریاب بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج
کوئٹہ؛ سریاب روڈ بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سریاب روڈ پر ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں سب انسپکٹر شبیر کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔واضح رہے سریاب روڈ بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
Load/Hide Comments


