موجودہ حکومت کی تبدیلی خوردبین لگانے سے بھی نظر نہیں آتی، مولانا عبدالحق ہاشمی
کوئٹہ:امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جودہ حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ثابت ہو ئی ہے۔تبدیلی اور اسلامی ریاست کے نام پر عوام کوبہت بڑادھوکہ دیا گیا۔موجودہ حکومت کی تبدیلی خوردبین لگانے سے بھی نظر نہیں آتی۔ بلوچستان میں عوام کی جان ومال محفوظ نہیں۔ کہاں ہے وہ مدینہ جیسی فلاحی ریاست جس کا خواب دکھایا گیا تھا۔؟ حکمرانوں نے پاکستان کی عزت وقار اور سلامتی سب کچھ داؤ پرلگا دیا ہے۔عوام کی حالت زار بد سے بدتر ہوتی چلی جا رہی ہے۔ملکی ادارے تباہ حال اور قومی خزانے پر بوجھ بن چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اس ملک کی سیاست،عدالت وحکومت کو اسلامی بناکر ملک سے سیکولر بے دین عوام وملت دشمنوں کی سازشوں کوناکام بناناچاہتی ہے مہنگائی وبے روزگاری اور سودی نظام نے ملک کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے سودخوروں سے بھاری سود پر قرضے لیکر ملک کا بیٹرہ غرق کردیا گیا سودی نظام کی وجہ سے معیشت تباہ اور ہر فرد تباہ وپریشان ہیں بدعنوانی عروج پر اور حکومتی وعوامی سطح پر بدعنوانی سرائیت کر گئی ہے جماعت اسلامی مہنگائی بے روزگاری سودی نظام کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی۔آج بدقسمتی اور بدعنوانی عام ہونے کی وجہ سے ہر کرپٹ بدعنوانی رشوت چوری کو حق سمجھ کر کررہے ہیں۔جب تک لوٹ مار ختم نہیں ہوگی اسلامی نظام قائم نہیں ہوگا اس ووقت تک مسائل وپریشانیاں بھی ختم نہیں ہوگی۔جماعت اسلامی کے پاس بہترین ٹیم ہے اور ہم نے اس کا مظاہر ہ اور ہوم ورک بھی کیا ہے بدقسمتی سے ملک کے بااختیار طبقات نہیں چاہتے کہ ملک کا باک دوڑ دین دار دیانت دار نیک نام لوگوں کے ہاتھ میں آجائے اگر حکومت جماعت اسلامی کے ہاتھ آگئی تو ہم ملک کو ترقی دیکر اسلامی نظام قائم کریں گے لٹیروں کو قرارواقعی سزاملیگی ہر فرد علاقہ قوم کو ان کا بنیادی اسلامی آئینی انسانی حقوق میسر ہوں گے۔وسائل کی ناجائز تقسیم لوٹ مار کی وجہ سے پریشانی ناکامی ہے۔حکمرانوں نے عوام سے بہت سے خوشنما وعدے کیے تھے لیکن کوئی وعدہ وفانہیں ہوا مہنگائی میں کمی آئی نہ بھاری سودی قرضوں میں۔بے روزگاری ختم ہوئی نہ حکومتی سطح پر قناعت سادگی اختیار کی گئی ہر طرف لوٹ مار ہونے کی وجہ سے عوام کا اعتماد ان لٹیروں پر سے ختم ہوایہ بھی سابقہ حکمرانوں کی طرح لوٹ مار میں ایک دوسرے سے بڑھ کر ثابت ہوئے عوام جماعت اسلامی سے امید لگابیٹھے ہیں جماعت اسلامی کے ذمہ داران نے باربار حکومتی عہدوں پر آکر دیانت وخدمت کی بہترین مثالی قائم کی اپنے ودیگر نام نہادمنتخب نمائندوں میں دیانت وخدمت کے حوالے سے بہترین فرق قوم کو بتادیا مگر قوم نے باربار دیگرجماعتوں پر اعتماد کیاان جماعتوں کے لوگوں نے کامیاب ہوکر صرف ذاتی مفادبدعنوانی کو رواج دیا۔موجودہ حکمرانوں نے تو مہنگائی بے روزگاری عام کرنے کی انتہاکر دی سودی نظام معیشت جوں کے توں جاری ہے لوٹ مار کرنے والے آزاد اور پھر اعلیٰ عہدوں ہر براجمان ہیں عوام کی امیدوں پر پانی پیر دیا گیا ہے ہر طرف مایوسی ناکامی کا دوردورہ ہے ان حالات میں جماعت اسلامی امید کی کرن ہے انشاء اللہ جماعت اسلامی ملک وبلوچستان کو تبدیل کرکے حقو ق دلائیگی اور لٹیروں کو بے نقاب کرکے قرارواقعی سزادیگی عوام لٹیروں اور بڑے بڑے وعدے کرنے والوں کے جھانسے میں نہ آئیں اور جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔


