بلو چستان، کورونا وائرس 12کیسز رپورٹ
کوئٹہ: بلو چستان میں کورونا وائرس 12کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد متاثرین کی تعداد 32188ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جا ری کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے6اضلا ع سے کورونا وائر س کے12کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طوپر متاثرہ افراد کی تعداد32188ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے شکار ہو نے والے5مریض صحتیاب ہو ئے جس کے بعد صحتیاب ہو نے والوں کی تعداد 31739ہو گئی جبکہ صوبے میں کو روناوائرس کے فعال مریضوں کی تعداد95ہے جن میں 4ہسپتالوں میں زیر علا ج ہیں ان افراد میں سے4افراد کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کو رونا وائرس کی پھیلاؤ کی شرع2.99 فیصدریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو رونا وائرس کی401ٹیسٹ کئے گئے جن میں 12افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ 236افراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے354اموات ہو چکی ہیں۔


