حکومت زلزلہ متاثرین کو عارضی مکانات یا کنٹینر نما گھر کی سہولت فراہم کریں،رحیم آغا
کوئٹہ:انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے صدر رحیم آغا،عمران ترین،حاجی نصرالدین کاکڑ، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، میر رحیم بنگلزئی، حیدر آغا، محمد حسین، محمد جان آغا درویش، ولی افغان، حاجی ظہور کاکڑ، خان کاکڑ، نعمت ترین،امردین آغا، بسم اللہ ترین، حاجی شفیع آغا، حاجی قیوم خلجی، امردین آغا،حاجی اسلم ترین، حاجی حسن خلجی، منظور ترین اور انجمن تاجران ہرنائی کے صدر فاضل خان ترین اور کابینہ نے اپنے مشترکہ بیان میں ہرنائی زلزلہ متاثرین کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومت زلزلہ متاثرین کو عارضی مکانات یا کنٹینر نما گھر کی سہولت فراہم کریں اور خیموں کی فراہمی کو بہتر کریں بیان میں کہا ہے کہ زلزلے کے بعد سے حکومت کی جانب سے متاثرین کو بے یار مددگار چھوڑا گیا تھا اور اب موسم سرما کی آمد سے متاثرین کی زندگی اجیرن بن گئی ہیں اور حکومت انہیں طبعی سہولیات خوراک فراہم کریں اور بچوں اور عورتوں کیلئے سہولیات اور وسائل فراہم کی جائیں۔


