کوئٹہ،محکمہ صحت کی کارروائی، سمگل شدہ ادویات برآمد

کوئٹہ:کوئٹہ میں محکمہ صحت کی کاروائی گھر قائم کردہ غیر قانونی سٹور پر چھاپہ مار کر غیر قانونی، سمنگل شدہ کینسر کی علاج میں استعمال ہونے والے ادویات برآمدکرلیں گئیں، سینئر ڈرگ انسپکٹر سرورخان کاکڑ کے مطابق محکمہ صحت نے خفیہ اطلاع کی بناء پر پولیس کے ہمراہ ائرپورٹ روڈ کوئٹہ پر واقع ایک گھر میں قائم کردہ غیر قانونی سٹور پر چھاپہ مار کر غیر قانونی، سمنگل شدہ کینسر کی علاج میں استعمال ہونے والے ادویات برآمدکرکے سرکاری قبضے میں لے لیں برآمد کی جانے والی ادویات میں (Injection MabThera 1400mg)،(. Injection Adrim 50mg)،(Injection Cyclomide 1000mg)،(Injection Pharmacristine 1mg)شامل ہیں، محکمہ صحت حکام کے مطابق یہ ادویات کینسر کے مرض میں استعمال ہونے والی بہت مہنگی ادویات کی نقل تھیں جوکہ ملزم ہوم ڈلیوری سروس کے ذریعے مریضوں پر فروخت کرتا تھا ملزم کے خلاف ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت مقدمہ درج کر کے ادویات کے نمونے مزید تجزیہ کیلئے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھیج دئیے گئے سینئر ڈرگ انسپکٹر سرورخان کاکڑ نے کہا کہ غیر معیاری، غیر قانونی اور جعلی ادویات کے کاروبار کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کیاجائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں