بلوچستان میں کورونا کیسز میں کمی کا رحجان برقرار
کوئٹہ:محکمہ صحت بلوچستان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کورونا کیسز میں کمی کا رحجان برقرار ہے،کورونا وائر س پھیلنے کی شرح3.02فیصدرپورٹ کی گئی۔ محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا وائر س پھیلنے کی شرح3.02فیصدرپورٹ کی گئی جبکہ کوئٹہ میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح2.58 فیصد رپورٹ کی گئی۔محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 14 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ نئے مثبت کیسز صوبے کے05 اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 355 ہوگئی۔محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 32 ہزار 202 ہوگئی۔محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد31ہز746ہوگئی۔محکمہ صحت بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز صوبے میں کورونا کے 463 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ 104 افراد کے ٹیسٹ کے رپورٹ آنا باقی ہے۔


