بلوچستان میں آنے والی تبدیلی کے پورے صوبے پر مثبت اثرات مرتب ہونگے،سردارصالح بھوتانی
لسبیلہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی رہنما ممبر صوبائی اسمبلی سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے بھوتانی خاندان کو اللہ پاک نے سرخرو کیا اور بلوچستان میں آنے والی تبدیلی کے پورے صوبے پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اور حالات بہتری کی طرف جائیں گے بھوتانی عوامی رابطہ آفس حب سے جاری بیان کے مطابق سردار محمد صالح بھوتانی کا مزید کہنا ہے کہ حالیہ تبدیلی سے قبل نہ صرف ضلع لسبیلہ میں مداخلت اور عوامی ترقیاتی کاموں میں رختہ اندوزی تھی بلکہ یہ سلسلہ صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی جاری تھا انہوں نے کہا کہ حالیہ تبدیلی کے ضلع لسبیلہ سمیت دیگر اضلاع پر خوشگوار اثرات مرتب ہونگے اور ترقی کا جو پہیہ رکا ہوا تھا وہ اب دوبارہ درست ٹریک پر آئے گا انھوں نے کہاکہ بلوچستان میں آئندہ چند دنوں میں ایک بہتر سیاسی فضا پیدا ہوگی اور عوام پر ترقی کے دروازے جو بند تھے کھل جائینگے انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی میں ہمارے حلقے کے عوام کی دعائیں اور اللہ پاک کی نصرت شامل تھی انشاء اللہ اب ہم اپنے عوام کی بھرپور خدمت کریں گے اور جو زیادتیاں ہوئیں انکا ازالہ کیا جائے گا


