جان جمالی کو نیا اسپیکر منتخب کرنے کا فیصلہ
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے استعفیٰ کی منظوری کے بعد کابینہ تحلیل ہوگئی۔ عبدالقدوس بزنجو کو نیا وزیر اعلیٰ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ جام کمال کے استعفے کی منظوری کے بعد چیف سیکرٹری بلوچستان نے صوبائی کابینہ تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا- اجلاس کی صدارت اسپیکر بلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو کریں گے۔ اجلاس میں جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق بی اے پی کے ناراض ارکان نے عبدالقدوس بزنجو کو نیا وزیر اعلیٰ اور جان جمالی کو نیا اسپیکر منتخب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر عبدالقدوس بزنجواسمبلی اجلاس کے بعد مستعفی جائیں گے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن جان جمالی کو نیا اسپیکر منتخب کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


