سردار یار محمد رند نے نواب زادہ گہرام بگٹی سے وزیر اعلیٰ کے ووٹ کیلئے مدد مانگ لی

کوئٹہ :پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر وامیدوار وزیراعلی بلوچستان سردار یار محمد رند نے منگل کے روز جمہوری وطن پارٹی کے رکن اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی سے ملاقات کی۔اس موقع پرعمر خان جمالی، سردار بابر موسی خیل سمیت دیگر ممبران اسمبلی موجود تھے سردار یار محمد رند نے وزیراعلی کے ووٹ کیلئے نوابزادہ گہرام بگٹی سے مدد مانگ لی۔اس موقع پرنوابزادہ گہرام خان بگٹی کاکہناتھاکہ پارٹی رہنماوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے بلوچستان اور علاقے کی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے۔ نوابزادہ گہرام بگٹی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں