ماشکیل،نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

ماشکیل:سرحدی تحصیل ماشکیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک ایران کے سرحد پر واقع تحصیل ماشکیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سعید احمد ولد عبدالواحد گنگوزئی جاں بحق ہو گیا پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعدلا ش ورثا ء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں