حمایت و تنقید کرنے والوں نے میری مدد کی،جام کمال

کوئٹہ :سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کی خدمت اعزاز ہے، بہت سے اتار چڑھاؤ،کورونا اور چیلنجز آئے، لیکن الحمداللہ ہم نے سامنا کیا اور آگے بڑھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اپنے صوبے کی خدمت کرنا اعزاز کی بات ہے اور میں ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ان تین سالوں میں ایک ٹیم کے طور پر تعاون کیا. بہت سے اتار چڑھاؤ، کورونا اور چیلنجز آئے، لیکن الحمداللہ ہم نے سامنا کیا اور آگے بڑھے۔ میں آپ سب کا شکر گزار ہوں جی ہاں، آپ سب، ہمارے ٹویٹر سامعین جو وقتا فوقتا رہنمائی کرتے رہے ہیں، حمایت کرتے رہے ہیں، تنقید کرتے رہے ہیں اور تجویز دیتے رہے ہیں اس نے واقعی بہت سے طریقوں سے میری مدد کی ہے آپ سب کا شکریہ۔ ٹیلی ہیلتھ میڈیسن کا پروگرام دیگر اقدامات کے ساتھ انشا اللہ مزید بہتری لائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں