مریم نواز 48برس کی ہو گئیں

جہانیاں : سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مسلم لیگ ن کی قائد مریم نواز 48برس کی ہو گئیں،28اکتوبرجمعرات کوان کی سالگرہ کے سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام سالگرہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا،مسلم لیگ ن لائرز فورز جہانیاں کی جنرل سیکر ٹری روبینہ اسماعیل قاضی ایڈووکیٹ کی زیر اہتمام سالگرہ تقریب منعقد کی گئی،مریم نواز کی سالگرہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پربھی مبارکباد کا تانتا بندھ گیا لیگی کارکنان فیس بک،ٹویٹر پر اپنی لیڈر کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے رہے اور مریمنواز کی درازی عمر کی دعائیں کی جاتی رہیں جبکہ مریم نواز کی یادگار تصاویر بھی شیئر کی جاتی رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں