جعفر آباد، پی پی کی کال پر مہنگائی و کرپشن کیخلاف احتجاجی ریلی
جعفرآباد:پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی کال پر ڈیرہ اللہ یار میں بھی جیالوں نے مہنگائی غربت اور کرپشن کے خلاف احتجاجی ریلی نکال کر ” نیشنل پریس ” کلب کے سامنے دھرنا دیا اور گو نیازی گو کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے پیپلزپارٹی کے سیکڑوں کارکنوں نے صوبائی رہنما سید عبداللہ شاہ کی قیادت میں پارٹی جھنڈے اور بینرز اٹھا کر ڈی سی چوک سے ریلی نکالی اور پیدل مارچ کرتے ہوئے ” نیشنل پریس ” کلب پہنچ کر دھرنا دیا احتجاجی دھرنے سے سید عبداللہ شاہ، عبدالعزیز گبول، زبیر احمد مرہٹہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے تین سالہ دور اقتدار میں عوام سے روٹی کپڑا اور مکان چھین لیا آج قوم کا ایک ایک بچہ لاکھوں میں مقروض ہے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں اقربا پروری اور ریکارڈ کرپشن کے باعث ملکی معیشت بیٹھ چکی ہے مہنگائی کے باعث اشیا خوردونوش اور ضرورت زندگی کی چیزیں عوام کی قوت خرید سے باہر ہو گئی ہیں عوام دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہوگئے ہیں انکا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس ملکی معیشت کو مستحکم کرنے اور مہنگائی کو قابو کرنے کا کوئی وژن نہیں سلیکٹڈ وزیراعظم الزام تراشیوں اور انتقامی کارروائیوں کی بجائے ملکی معیشت پر توجہ دے آج لوگ مہنگائی بیروزگاری اور ریکارڈ کرپشن کی وجہ سے خط غربت کی لکیر تک پہنچ چکے ہیں ملک کا دیوالیہ نکال دیا گیا ہے مقررین کا مزید کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے سب چور کابینہ میں شامل کیے ہیں دائیں بائیں آٹا چور چینی چور اور دوائی چور بیٹھے ہیں جن کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی جارہی وزیراعظم جس چیز کا نوٹس لیتے ہیں اسکی قیمتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے عمران خان سے حکومت نہیں چل رہی انہیں مستعفی ہو کر گھر جانا چاہیے ملک کی ترقی و خوشحالی کا وژن پیپلزپارٹی کے منشور کا حصہ ہے پیپلزپارٹی ہی ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔


