پسند خان رئیسانی عزیز و اقارب سمیت جھلاوان عوامی پینل سے مستعفیٰ ہوکر بی این پی میں شامل
خضدار:میرپسند خان رئیسانی اپنے عزیز و اقارب سمیت جھالاوان عوامی پینل سے مستعفی ہوکر قائد بلوچ اخترجان مینگل کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے بی این پی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل واجہ لعل جان بلوچ، ضلعی صدر شفیق الرحمان ساسولی کی موجودگی میں بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ شمولیتی پروگرام تحصیل وڈھ کے علاقہ چشمہ مْراد خان وہیر میں میر دادکریم رئیسانی کے زیرِ انتظام منعقد ہوا، پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کی گئی جس کی سعادت محمدیونس نے حاصل کی۔ تقریب کی صدارت تحصیل وڈھ کے صدر مجاہد عمرانی جبکہ نظامت کے فرائض ضلعی نائب صدر نوراحمد میراجی اور تحصیل وڈھ کے جنرل سیکرٹری احمد گزگی نے کی۔ پروگرام کے مہمان خاص مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل واجہ لعل جان بلوچ، اعزازی مہمانان ضلعی پریزیڈنٹ شفیق الرحمن ساسولی، وائس پریزیڈنٹ نوراحمد میراجی، لیبرسیکرٹری علی احمد شاھوانی، سابق پروفیشنل سیکرٹری محمد ایوب عالیزئی، سابق لیبرسیکرٹری حاجی منیر احمد رند تھے۔ پروگرام میں تحصیل وڈھ کے فناس سیکرٹری عبدالودود رئیسانی، جوائنٹ سیکرٹری محمد کریم رئیسانی، سینئر سنگت محمّدیونس رئیسانی، کامریڈ فیض محمد زگر، چیف عبدالودود گورانی اور ” شہید پروفیسر ڈاکٹر رسول بخش رئیسانی یونٹ” کے سیکرٹری عزیزاحمد، ڈپٹی سیکرٹری فتح محمد، ضلعی کونسلر محمدجان و دیگر پارٹی سنگت ممتازاحمد رئیسانی، نزیراحمد، محمدانور، ندیم احمد، محمد نواز، عبیداللہ، حمیداللہ رئیسانی، ڈاکٹر وحید، حسن خان، سیف اللّہ، محمّد سلیم، محمّد الیاس، سرفراز احمد، شکیل احمد، فیض محمد، دین محمد، اعجاز احمد، فیاض احمد، نور جان، ڈاکٹر کریم، یاسر کریم، شاہنواز، حامد خان، ریاض احمد، فہیم احمد، ضیاء اللہ رئیسانی، غلام قادر، شبیراحمد، ممتازاحمد، محمد اسلم، محمد بخش، خان محمد و دیگر کثیر تعداد موجود تھے۔


